وفاقی دارلحکومت میں کورونا کے باعث عائد پابندیاں ختم کردی گئیں
دکانیں، مارکیٹیں، فٹنس سنٹرز،ریسٹورانٹ، باربرشاپس، بیوٹی پارلرزمعمول کے مطابق کھولے جاسکیں گے،مزارات اورچرچ بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 اگست 2020 20:21
(جاری ہے)
واضح رہے وفاقی حکومت نے گزشتہ روز کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ایئرلائنز آپریشن مکمل بحال کردیا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے کورونا پر قابو پانے کیلئے زبردست اقدامات اٹھائے، لاک ڈاؤن پھرسمارٹ لاک ڈاؤن کا سسٹم آیا، ہم نے ایک مربوط حکمت عملی بنائی، انٹرنیشنل جریدوں میں بھی پاکستان کی تعریف کی جا رہی ہے، پاکستان نے زبردست کام کیا ہے۔
ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے کچھ سیکٹرز کو بند کیا ہو اتھا، آج این سی اوسی نے فیصلہ کیا ہے کہ جس کی سفارشات پر قومی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تعلیمی ادارے 15ستمبر کو ایک تاریخ دی گئی ہے، آخری نظرثانی 7 ستمبر کو اجلاس ہوا، جس میں پھر جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کو کل سے کھول دیا جائے گا، جبکہ سیاحتی مقامات کے ریسٹورانٹس اور ہوٹلز کو 8 اگست کو کھول دیا جائے، جبکہ ملک بھر میں تمام ریسٹورانٹس کوان اور آؤٹ ڈور سروس 10 اگست کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی،اسی طرح 10اگست سے سینماء ہالزاور تھیٹرز کو بھی کھول دیا جائے گا۔ کبڈی، رگبی، کشتی کے علاوہ اور شائقین کے بغیر باقی اسپورٹس کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح بیوٹی پارلرز، جم کلب، پارکس، کھولنے کی 10اگست سے اجازت دے رہے ہیں۔ ان سب سیکٹرز کو کھولنے کیلئے ایس اوپیز بنائے جا رہے ہیں۔ تمام کاروبار جن میں مارکیٹس، دکانوں، بازاروں پر اوقات کار کی پابندی فوری ختم کی جارہی ہے، ہفتے اور اتوار کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالز بھی 15ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ روڈ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 10اگست سے کھولا جارہا ہے، میٹرو بسوں میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرینیں اور ایئرلائنز کا آپریشن مکمل بحال کردیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے ٹرینوں اور جہازوں پر تمام ایئرپورٹس اور اسٹیشنز پرجانے کی پابندی تھی ، مخصوص اسٹیشنز اور ایئرپورٹس پر آپریشن کی اجازت دء گئی تھی، لیکن اب یہ قدغن ختم کی جارہی ہے، اب کسی بھی ایئرپورٹس اور اسٹیشنز پر یہ جاسکتے ہیں۔اسی طرح ان سیکٹرز کے ایس اوپیز میں سواریوں کی تعداد بھی شامل تھی۔ 30 ستمبر تک ٹرینوں اور ہوائی سفر کیلئے ایس اوپیز برقرار رہیں گے۔ جبکہ یکم اکتوبر سے جہاز میں لوگ نارمل انداز میں سفر کرسکیں گے۔ مزارات کو بھی کھولا جارہا ہے، عرس کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔ محرم الحرام میں بھی ایس اوپیز کا مکمل خیال کیا جائے گا، اس حوالے سے علماء کرام کی مشاورت سے مل کر ایس اوپیز بنائیں گے۔ 14اگست کی مناسبت سے ایس اوپیز بنائے جا رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ابھی کورونا ختم نہیں ہوا، ہمیں پہلے کی طرح کی ایس اوپیز کا خیال رکھنے اور ماسک پہن کر باہر جانے کی عادت ڈالنا ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.