کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی، میٹرو بس سروس کی بحالی کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا

جمعہ 7 اگست 2020 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں کافی حد تک کمی آنے کے باوجود شہر میں چلنے والی میٹرو بس سروس کی بحالی کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انہیں میٹرو بس سروس کی بحالی کے لئے محکمہ صحت پنجاب کی اجازت کا انتظار ہے جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں ایس او پیز تیار کر کے نہ صرف محکمہ صحت پنجاب کو بھیج رکھے ہیں بلکہ میٹرو بسوں کو گزشتہ کئی ماہ سے ڈس انفیکٹ کرنے کا کام بھی جاری ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو بس سروس کی بحالی کی صورت میں مسافروں کو کھڑے ہو کر بس میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔