وفاقی وزیر تعلیم کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہیں ، اقرسکولزایسوسی ایشن بلوچستان

جمعہ 7 اگست 2020 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) وفاقی وزیر تعلیم کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہیں اقر سکولز ایسوسی ایشن اقرسکولزایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبای صدر حضرت علی کوثر جنرل سیکرٹری مولوی نعمت اللہ صوبای پریس مولوی محمد جیلانی ناب صدر رحمت اللہ غزنوی فنانس سیکرٹری قاری زیب الرحمن عبدالظاہرکاکڑ قاری اسلم علم یارڈاکٹر صلاح الدین سراج کاکڑ مولوی محمد انورحافظ محمدعلی کلیم اللہ کاکڑمفتی خیراللہ ودیگرنے مشترکہ بیان میں کہاں ھیں کہ نجی تعلیمی ادارے طویل بندش کے اور زیادہ متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذا ہم وفاقی وزیرتعلیم کی 15 ستمبر سے سکول کھولنے کے اعلا میہ کو یکسرمسترد کرتے ہوئی15 اگست سے ملک بھر کے سکولوں کے ساتھ سکولوں کوکھولنے کااعلان کرتے ھیں انہوں نے مزیدکہاکہ ھم نے ملکی سطح پرنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں متفقہ طورفیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام پرایویٹ تنظیمیں 15 اگست سے سکول کھولنے کاعندیہ دیاہے ہم اپنے فیصلے پرتادم قائم ودائم ہے حکومت اپنے منسوبیکوجاری رکھنے اورہم جھیل بروتحریک کو دوام دینگیانہوں نیکہاکہ حکومت نیاگرھمارے خلاف کوی ایکشن لینے کی بیوقوفی کی توپوریملک کے اساتذہ اورسکول مالکان اسلام آبادکے طرف لانگ مارچ کریگااورقومی شاھراہوں پردھرنابھی دیاجائے گالہذاحکومت ھمارے سکولوں کے نقصانات کافوری طورپرازالہ کرنے اورسکول کھولنے کااعلان کریں کیونکہ بلوچستان کے سرد زون کے پرایوٹ سکولز گزشتہ8 ماہ سے بند ہیں جس کے نتیجے میں 55 ہزار اساتذہ بے روزگار ہوچکے ہیں اورکرایہ کے اکثرسکولز کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں اورسکول مالکان نان شبیہ کے محتاج ہوچکے ہیںلہذا مزیدسکول بند ہونے کے متحمل نہیں ھوسکتے کیونکہ اب تک گورنمنٹ نہ توھمارے نقصانات کاازالہ کرسکتا ہے اورنہ سکول کھولنے دیتے ہیں اس وقت ہرسکول مالک لاکھوں کاقرض دارپوچکاہے لہذاحکومت ھوش کاناخن لیتے ھوے پرایویٹ سکول مالکان کامزیدامتحان نہ لیں۔