اہلکار واجبات کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی صورت میں فوری رابطہ کریں،

شکایت کا فوری ازالہ ہوگا، ایس ایس پی ایڈمن لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک

جمعہ 7 اگست 2020 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نی25پولیس اہلکاروں میں کورونا کے چیکس تقسیم کر دیے۔ذوالفقار حمید نے ڈی ایس پی کاشف ملک،انسپکٹررضوان سعید،سب انسپکٹر حافظ مبشر، کانسٹیبل سکندر حیات، کانسٹیبل عرفان شاہد، ظہیر عباس، علی حسین سمیت 25 اہلکاروں کو کورونا چیکس دئیے گئے۔

ذوالفقارحمیدکا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کورونا وبائ میں بلاخوف و خطر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔لاہور پولیس کے صرف 13 اہلکار قرنطینہ ہیں اور فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 05 سپوت قربان ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنایاہے۔

(جاری ہے)

کورونا وبائ کا خطرہ کم نہیں ہوا، ابھی احتیاط برتنا ہوگی۔

اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار تمام اہلکاروں کو کورونا چیکس تقسیم کئے جارہے ہیں۔مجموعی طور پر359 اہلکاروں کو کورونا چیکس تقسیم کئے جا چکے ہیں. لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس ایک فیملی کی مانند، اہلکاروں کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، اہلکاروں کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے، پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد، راہنمائی کیلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔