علما یونیورسٹی کا تین مشہورانڈسٹریل بیسڈ پروگراموں کا آغاز

جمعہ 7 اگست 2020 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) علما یونیورسٹی نے اپنی عزت و وقار میں مزید اضافے کے ساتھ تین مشہورانڈسٹریل بیسڈ پروگراموں کا آغاز کر کے اکیڈمیا اور صنعت کے مابین خلاء کو پر کرنے میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

علما یونیورسٹی نے بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے والے اساتذہ میں قابل قدر اضافہ کے ساتھ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ، اسلامک فنانس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ڈگری دینے والے پروگراموں کا آغاز کیا ہے جن سے یقینی طور پر ان طلباء کے لئے وسیع مواقع میسر آ گئے ہیں جو ان کو پروفیشن کے طور پر کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

علما یونیورسٹی کے تیار کردہ یہ تخصیص کردہ پروگرام صنعتوں کی ہمہ وقت پیدا ہونے والی ضروریات کے خلاء کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے پر کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ علما یونیورسٹی کے ذریعہ کئے گئے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پروگرام صنعتی اداروں میں گیم چینجر ثابت ہوں گیاور ان کی کارکردگی کو زیادہ موثر انداز میں نمایاں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :