ائیر انڈیا طیارہ حادثہ، بیشتر مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا

حادثے کے دوران دونوں پائلٹس سمیت 15 افراد ہلاک ہو چکے، 100 سے زائد مسافروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اگست 2020 22:33

ائیر انڈیا طیارہ حادثہ، بیشتر مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا
کیرالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) ائیر انڈیا طیارہ حادثہ، بیشتر مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا، حادثے کے دوران دونوں پائلٹس سمیت 15 افراد ہلاک ہو چکے، 100 سے زائد مسافروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے دبئی میں پھنسے ہندوستانیوں کو بھارت واپس لے جانے والا ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ کیرالہ میں کریش کر گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

جائے وقوعہ پرریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ آخری اطلاعات تک حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس سمیت 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ بیشتر مسافر معجزانہ طور پر زندہ بھی بچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے کے ملبے سے اب تک 100 سے زائد زندہ مسافروں کو نکالا گیا ہے جو زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ باقی مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

ہسپتال منتقل کیے گئے کچھ مسافروں کی حالت تشویش ناک بھی بتائی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز دبئی سے 191 مسافروں کو لے کر بھارت آنے والی ائیر انڈیا کی پرواز کیرالہ ریجن کے کاری پور ائیرپورٹ (کالی کٹ ائیرپورٹ) پر لینڈ کی، تاہم اس دوران موسلادھار بارش جاری تھی، جبکہ حد نگاہ بھی کم ہو چکی تھی۔ رن وے پر شدید پھسلن تھی جس کی وجہ سے پائلٹ طیارے کو کنٹرول میں نہ رکھ سکا اور طیارہ ائیرپورٹ کے قریب آبادی میں جا گھسا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارہ 2 حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ حادثے کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں:



حادثے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔