پاکستان کا طیارہ ادویات اور دیگر امدادی اشیاء لیکر بیروت پہنچ گیا‘ ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 7 اگست 2020 23:20

پاکستان کا طیارہ ادویات اور دیگر امدادی اشیاء لیکر بیروت پہنچ گیا‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) پاکستان کا طیارہ ادویات اور دیگر امدادی اشیاء لیکر جمعہ کو بیروت پہنچ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکوں سے متاثرہ افراد کی امداد اور لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان کا طیارہ 8 ٹن ادویات اور کھانے پینے کی اشیا ء پر مشتمل امداد لیکر جمعہ کو لبنان کے دارلحکومت بیروت پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

لبنان میں پاکستان کے سفیر نجیب درانی نے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یہ امدادی سامان لبنانی وزارت خارجہ امور و تارکین وطن اور لبنانی مسلح افواج کے اعلی عہدیداروں کے حوالے کر دیا۔