[ حافظ حسین احمد کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

جمعہ 7 اگست 2020 23:55

^کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) جمعیت علمائ اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق پارلیمنٹیرین حافظ حسین احمد کی والدہ محترمہ کوئٹہ میں انتقال کرگئی ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ جمعیت علمائ اسلام صوبہ سندھ کے امیر مولانا سائیں عبدالصمد ہالیجوی، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو ، مولانا صالح الحداد ، مولانا سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث، مولانا تاج محمد ناہیوں، سمیع الحق سواتی، مولانا صالح اندھڑ، مولانا امین اللہ ودیگر جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کی والدہ کے انتقال پر ان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔