سرگودھا ،تاش جواء کے نیٹ ورک پر پولیس کا کامیاب چھاپہ ،درجن بھر افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

ہفتہ 8 اگست 2020 12:50

سرگودھا ،تاش جواء کے نیٹ ورک پر پولیس کا کامیاب چھاپہ ،درجن بھر افراد ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) سرگودھا شہر کے گنجان آباد علاقہ میں تاش جواء کے نیٹ ورک پر پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر درجن بھر افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی جس پر تھانہ میں مقدمہ درج کر کے اربن ایریا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس ٹیم نے گنجان آباد علاقہ گلشن جمال میں کامیاب چھاپہ مار کر 12 افراد یعقوب، افتخار، عبدالوحید، رمضان، عرفان، غلام محمد، خادم محمود، اکرم، رضوان، واجد فہیم، لیاقت علی اورشہزاد اختر کو تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے داؤ پرلگی رقم مبلغ24420روپے اور تاش برآمدکر لئے جس پر ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تھانہ اربن ایریا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :