آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

ہفتہ 8 اگست 2020 14:04

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 188900کیوسک اور اخرج 120000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43500کیوسک اور اخراج43500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد26700کیوسک اور اخراج15000 کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد62900کیوسک اور اخراج31600 کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1493.88 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.041 ملین ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1232.40 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.604 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیاچشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.128 ملین ایکڑ فٹ رہا۔