صوابی پولیس کی کاروائی،4958گرام چرس اوراسلحہ برآمد

ہفتہ 8 اگست 2020 14:23

صوابی پولیس کی کاروائی،4958گرام چرس اوراسلحہ برآمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ضلع صوابی کے علاقہ چھوٹا لاہور میںپولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 4958گرام چرس برآمدکر لی۔ڈی ایس پی چھوٹالاہور تاج محمد کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور شفیق احمد اپنے ٹیم اے ایس آئی مراد خان،انتخاب عالم،شکیل خان اور فضل آمین خان کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایک سہولت کار سمیت چار مختلف نوعیت مقدمات میں مطلوب ملزمان کو دھرلیا جنکے قبضے سے 4 پستول اور دیگر آتش گیر بارودی مواد برآمد کیے۔

(جاری ہے)

امن و امان کی خاطر سخت ناکہ بندیاں کے دوران 23 عدد غیر رجسٹریشن موٹرسائیکل تحویل میں لیکر ویریفیکشن جاری ہیں۔دریں اثناء ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد کو حفیہ اطلاع ملی کہ صوابی جہانگیرہ روڈ پر بڑی مقدار میں چرس سمگل ہو رہے ہے۔مصدقہ اطلاع پرپولیس نے ناکہ بندی کی۔ اس دوران ایک موٹرسائیکل کو بعرض چیکنگ روک کر ملزم انور علی سکنہ لاہور محلہ طاوس خانی کی تلاشی لی ،تلاشی کے دوران موٹرسائیکل کے خفیہ خانوں سے پانچ پیکٹ یعنی 4958گرام چرس برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی۔