دُبئی میں پاکستانی بچی سے جنسی حرکات کرنے پرہم وطن نوجوان گرفتار

پاکستانی ملزم نے اپنے مالک مکان کی 8 سالہ بچی کو کئی بار جنسی چھیڑ چھاڑ اور ہراسگی کا نشانہ بنایا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 8 اگست 2020 16:10

دُبئی میں پاکستانی بچی سے جنسی حرکات کرنے پرہم وطن نوجوان گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 اگست 2020ء) دُبئی پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو 8 سالہ پاکستانی بچی سے شرمناک حرکات پر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے کئی بار مالک مکان کی بچی سے نازیبا حرکات کیں۔یہ واقعہ المرقبت کے علاقے میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی کی پاکستانی ماں نے بتایا کہ ملزم نے بچی سے اس وقت غلط حرکات کیں جب وہ گھر کے باغیچے میں کھیل رہی تھی۔

والدہ نے بتایا کہ اس نے اپنے گھر کا ایک کمرہ اور کچن کسی اور خاندان کو کرائے پر دے رکھا تھا۔ 33 سالہ پاکستانی شخص بھی اس خاندان کے ساتھ مقیم تھا۔ وقوعہ کے روز اس کی بیٹی کچھ کھانے کی خاطر کچن میں گئی تو ملزم بھی اس کے پیچھے پیچھے چل پڑا۔ بچی کی والدہ بھی ملزم کی اس مشکوک حرکت پر اس کے پیچھے کچن میں گئی تو آہٹ سُن کر ملزم اس کی بچی کے پاس سے ہٹ گیا اور پھر معذرت کر کے واپس چلا گیا۔

(جاری ہے)

ایسا لگ رہا تھا کہ اس نے شراب پی رکھی ہے۔ میری بیٹی بھی بہت خوفزدہ دکھائی دے رہی تھی، میں نے اس سے پوچھا کہ ملزم نے اسے کچھ کہا تو نہیں۔ جس پر اس نے انکار میں سر ہلا دیا۔ تاہم بعد میں اس نے بیٹی سے دوبارہ پوچھ گچھ کی تو بچی نے بتایا کہ ملزم نے اس کے جسم کو کئی بار چھوا تھا اور اسے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے والدین کو اس بارے میں کچھ نہ بتائے۔

پچھلے روز بھی اس نے باغیچے میں یہی حرکات کی تھیں۔ بچی کا انکشاف سُن کر اس کی والدہ نے فوراً پولیس کو اطلاع کر دی۔ جب پولیس اہلکار ملزم کے کمرے میں گیا تو وہ سوئے ہونے کا ڈراما رچاتا رہا۔ پولیس والے نے اسے تفتیش کے لیے جگا نا چاہا تو اس نے اُٹھنے سے انکار کردی۔ ملزم کی حالت دیکھ کر پتا چل گیا کہ اس نے شراب پی رکھی ہے۔ پولیس اہلکار نے زبردستی ملزم کو اُٹھا کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزم پر جنسی ہراسگی اور شراب نوشی کے الزامات کے تحت مقدمہ رج کر دیا۔ اس مقدمے کی کارروائی 24 اگست کو شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :