قصور، بندگوبھی کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

ہفتہ 8 اگست 2020 16:19

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے صوبہ بھرکے بندگوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوارکے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سی3مرتبہ پانی دیاجائے جبکہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر 15دن کردیاجائے تاکہ بیج کو جمنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے’’ اے پی پی‘‘کوبتایا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشدضروری ہے جس کیلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پرمٹی چڑھا دینی چاہئیے تاکہ فصل کا اگائو متاثرنہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگرجڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظرآئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت‘پانی ‘کھادوں‘ سپرے کا ضیاع نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :