سی ڈی اے نے شہر کے سب سے بڑے ایف نائن پارک میں صفائی کا آغاز کر دیا

ہفتہ 8 اگست 2020 16:20

سی ڈی اے نے شہر کے سب سے بڑے ایف نائن پارک میں صفائی کا آغاز کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایات پر شہر کے سب سے بڑے ایف نائن پارک میں صفائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سی ڈی اے ترجمان کے مطابق صفائی کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے چیئرمین سی ڈی اے نے ایف نائن پارک کا دورہ کیا اور پارک میں جاری صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے پارک کی صفائی کا عمل دو دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صفائی کاعمل جلد مکمل کرنے کے لئے اہلکاروں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی ہے۔ صفائی کے عمل میں اہلکا روں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے اوربھاری تعداد میں مشینری بشمول ٹریکٹرز، سلیشرز وغیرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اس آپریشن کے دوران ایف نائن پارک میں بڑھی ہوئی جنگلی جھا ڑیوں اور خوردرو گھا س کو تلف کیا جارہا ہے۔درختوں کی کانٹ چھانٹ کے علا وہ واکنگ ٹریکس کی صفائی کا کام بھی کیا جارہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے پارک میں لائٹس کوبھی فوری طور پر بحا ل کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئر مین سی ڈی اے نے چیف آفیسر ایم سی آئی کو شہریوں کی سہولت کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :