ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ کا شملہ ہل کا دورہ ۔ شجر کاری مہم کے حوالے سے تیاری کا جائزہ

ہفتہ 8 اگست 2020 16:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ نے شملہ ہل کا دورہ کے دوران شجر کاری مہم کے حوالے سے تیاری کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ جنگلات، ٹی ایم اے اور دیگر تمام محکموں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 لاکھ پودوں کا حدف پورا کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لوگوں کو شجر کاری کرنے، اپنے حصے کا پودا لگانے کی ترغیب کے ساتھ ساتھ درختوں کی کٹائی کی حوصلہ شکنی کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود رہے

متعلقہ عنوان :