صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہفتہ 8 اگست 2020 19:20

صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے کے اضافے سے ایک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 8ہزار روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران210ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1710ڈالر کا ہو گیا جس کے بعد زیر تبصرہ مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت8ہزار100روپے کے اضافے سے 1لاکھ23ہزار900روپے سے بڑھ کر1لاکھ32ہزار روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار945روپے کے اضافے سے 1لاکھ6ہزار224روپے سے بڑ ھ کر 1لاکھ13ہزار169روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :