بیروت دھماکے، لبنانی صدر نے بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ مسترد کر دیا

دھماکے کسی میزائل حملے یا حکام کی غفلت کا نتیجہ تھے: لبنانی صدر میشال عون

ہفتہ 8 اگست 2020 22:14

بیروت دھماکے، لبنانی صدر نے بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ مسترد کر دیا
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) لبنانی صدر میشال عون نے بیروت دھماکوں کی عالمی تفتیش کرانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر عون نے دعویٰ کیا کہ دھماکا کسی میزائل حملے یا حکام کی غفلت کا نتیجہ تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے بھی ایسی خبروں کو رد کر دیا ہے کہ ایمونیم نائٹریٹ کی بھاری مقدار ان کی تنظیم نے سٹور کر رکھی تھی۔ بیروت میں منگل کے روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک جب کہ تین ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :