علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء کو کمپلیٹرزاُن کے ایڈریسسز پر بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کردئیے

ہفتہ 8 اگست 2020 22:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء میں میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرامز مکمل کرنے والے طلباء کو کمپلیٹرز)پرویژنل اسناد(اُن کے ایڈریسسز پر بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کردئیے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق کامیاب تمام طلباء کے کمپلیٹرز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ پرویژنل اسناد اگلے تعلیمی پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہونگے۔سمسٹر خزاں 2020ء کے میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ آئی کام ،ْ درس نظامی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 31۔اگست ہے جبکہ فیس ٹو فیس پروگرامز)پی ایچ ڈی ،ْ ایم فل /ایم ایس ،ْ ایم بی اے اوربی ایس پروگرامز(کے داخلوں کی آخری تاریخ 8۔

(جاری ہے)

ستمبر مقرر کی گئی ہے۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

فیس ٹو فیس پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپلائی صرف اور صرف آن لائن موڈ کے تحت کی جاسکتی ہے۔علاوہ ازیں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانی طلبہ کے سمسٹر بہار 2019ء میں پیش کئے گئے میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ بی اے ،ْ بی ایڈ اور ایم بی اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان بھی کردیا گیاہے۔رزلٹ کارڈز طلبہ کے ایڈریسسز پر ارسال کردئیے گئے ہیں جبکہ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔سمندر پار مقیم پاکستانی طلباء اپنا رزلٹ کارڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :