سرگودھا،بیوی نے آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو پھندہ دے دیا ،پولیس نے آسیہ بی بی کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 8 اگست 2020 22:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) بیوی نے آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو پھندہ دے دیا پولیس تھانہ عطا شہید نے آسیہ بی بی کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 107جنوبی کے رہائشی ذوالفقار ولدنزیر رحمانی کو اس کی بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر پھندہ دے کر قتل کر دیا ،وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ عطا شہید امیر احمد خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کی نعش کو تحویل میں لے لیاکر پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال 46 اڈا منتقل کر دیا جبکہ پولیس تھانہ عطاشھید نے مقتول کی بیوی آسیہ بی بی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔