حالیہ بارشوں سے نئے گیج ڈیم کو نقصان پہنچنے سے فلڈ پروٹیکشن بند ٹوٹ گیا، آئی ایس پی آر

ہفتہ 8 اگست 2020 22:50

حالیہ بارشوں سے نئے گیج ڈیم کو نقصان پہنچنے سے فلڈ پروٹیکشن بند ٹوٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے نئے گیج ڈیم کو نقصان پہنچنے سے نئے گیج ڈیم کے فلڈ پروٹیکشن بند ٹوٹ گیا ہے جس سے ضلع دادو کے 12 گائوں شدید متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دادو میں آ فت میں گھرے لوگوں کی مدد اور امدادی کاموں کے لئے موٹر کشتیوں کے ساتھ آ رمی انجینئرز اور فوجی طبی ٹیموں سمیت فوجی جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔