کراچی کے پوش علاقے میں غیرت کے نام پر بہن قتل

کلفٹن کے علاقے میں نور الہدیٰ نامی 19 سالہ لڑکی کو سگے بھائی نے سر میں گولی مار کر قتل کیا

muhammad ali محمد علی اتوار 9 اگست 2020 01:18

کراچی کے پوش علاقے میں غیرت کے نام پر بہن قتل
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2020ء) کراچی کے پوش علاقے میں غیرت کے نام پر بہن قتل، کلفٹن کے علاقے میں نور الہدیٰ نامی 19 سالہ لڑکی کو سگے بھائی نے سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کلفٹن میں بلاک 2 میں مرین ڈرائیو پر حسنین قمر نامی شخص نے اپنی 19 سالہ بہن نورالہدیٰ کو گولی مار دی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کے سر میں گولی مار کر اسے قتل کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اس کی بہن پڑوس کے کسی لڑکے سے بات کرتی تھی۔ اسی بات پر اسے اپنی بہن پر شدید غصہ تھا۔ اس نے کئی مرتبہ اپنی بہن کو منع کیا کہ پڑوس کے لڑکے سے بات نہ کیا کرے، تاہم بہن نے بات نہیں مانی۔ اسی لیے اس نے غصے میں آ کر والد کے پستول سے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے آلہ قتل قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :