صومالیہ کے فوجی بیس میں دھماکا،آٹھ افراد ہلاک

دھماکا فوجی بیس پر حملہ تھا،ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی ،صومالی حکام

اتوار 9 اگست 2020 12:00

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) صومالیہ کے فوجی بیس میں دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی فوجی حکام نے بتایاکہ دھماکا دارالحکومت موغادیشو کے فوجی بیس میں کیا گیا، دھماکا فوجی بیس پر حملہ تھا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ فوجی بیس پر حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :