مظفر آباد ، کئی علاقوں میں گزشتہ1ہفتے سے پانی کی سپلائی کا سلسلہ بند، لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

اتوار 9 اگست 2020 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) دارلحکومت مظفرآباد کے دیگر علاقوں سماں بانڈی،شوائی،چہلہ بانڈی،بانڈی میر صمدانی نثار کیمپ سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی کا سلسلہ بند،لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے،بیشتر بارش کا پانی پینے پر مجبور ہیں ،محکمہ پبلک ہیلتھ کی خاموش پرعوام نے شدید احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے دارلحکومت مظفرآباد کے دیگر علاقوں میں کربلا کا سماں نظر آنے لگا،جبکہ چہلہ بانڈی ،بانڈی میر صمدانی،باغ سمیت دیگر علاقوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے او ربارش کا پانی استعمال کرنے پرمجبور ہوکر رہ گئے جس کی وجہ سے سینکڑوں بیماریوں نے جنم لینا شروع کردیا ہے ،عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ صرف سرکاری تنخواہیں لینے پر گامزن ہے،کارگردگی اور کام صفر ہے مگر اُس کے باوجود نہ تو حکومت کوئی نوٹس لیتی ہے نہ ہی سیکرٹری پبلک ہیلتھ،عوام نے شدید احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے ،جس کی ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ پر عائد ہوگی۔