Live Updates

حکومت آزاد کشمیر نے ایل او سی کے مطاثرین کے فنڈز بھی اپنے لاڈلوں میں پانٹ دئیے ، سر دار تبارک علی

کرپٹ حکومت نے چور بازی مچا رکھی ہے بہت جلد ان کا احساب ہو گا حلقہ ، پی پی آئی کے ضلعی صدر کی گفتگو

اتوار 9 اگست 2020 14:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سابق مشیر سردار تبارک علی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے ایل او سی کے مطاثرین کے فنڈز بھی اپنے لاڈلوں میں پانٹ دئیے اس کرپٹ حکومت نے چور بازی مچا رکھی ہے بہت جلد ان کا احساب ہو گا، حلقہ ایک کوٹلہ میں دو تین گاوں ایسے جو بھارتی فائیرنگ کی زد میں ہیں ،ایم ایل اے کوٹلہ ان متاثرین کے حقوق پر بھی ڈاکہ ڈال دیا ان مطاثرین کے کفن تک بیچ کر کھا گئے،وفاق نے ایل او سی مطاثرین کے لیے حکومت کو اچھا خاصا بجٹ دیا تھا مگر موقع پر کچھ بھی نہیں ہے میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہو آپ کیلئے آنے والے فنڈز بارے وفاق کو آگاہ کریں گے،ان چوروں سے آپ کے فنڈز کا احساب لیں گے سرکاری دودھ پر پلنے والوں کو اب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے گھر بھجیں گے ،ایک محترمہ کہتی ہیں میرے بعد اب میرا بیٹا کوٹلہ میں راج کرے گا حلقہ کوٹلہ اتنا بانچھ نہیں جو آپکی نسلوں کا محتاج ہو ،کوٹلہ کے عوام نے آپ کو اچھی طرح پہچان لیا ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سردار تبارک علی کا یونین کونس بلگراں گاوں کیلگراں پہنچنے پر شاندار استقبال بڑے جلوس کی شکل میں پینڈال میں پہنچے ،سیکڑوں افرادمسلم لیگ ن پیپلزپارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے ،انعیم ایڈوکیٹ کی جا نب سے ایک بڑے جلسہ کا انعقاد کیا گیا ، حلقہ کی سیاسی شخصیت پیر علی حسن شاہ محمد بشارت اعوان فیاض حسین شاہ رانا محمد عمران رانا جمعہ خان ،رزاقت علی ،عبدلغور غفاری رانا محد عرفان شاکر عوان شبیر عوان صاقب عوان راجہ عبدراحمن ،حاجی محمد بشیر رانا رشید ،راجہ عبدلوحید ،سید وقاص شاہ ،شوہدری محمد بشیر ولائت شاہ ،عزیز الرمان ،عبدلغور مغل ،چوہدری مدثر ،چوہدری ایوب ،شبیر احمد ،تنویر بلوچ ،حسنین بلوچ بشیر مغل واجد مغل ،شہزاد کاظمی سمیت سیکڑوں افراد نے شمولیت اختیار کی نئے شامل ہونے والوں کو ضلعی صدر سردار تبارک علی ،سید جواد گیلانی ،عدیل میر ،ملک عنصر ،نزیر انقلابی ،سفیر عوان ،میجر عبدلحمید ،بشیر چغتائی ،اسدحمید ،زوہب اکبر ویگر نے ہار پہنائے ،جلسہ عام سے ،نعیم ایڈوکیٹ ،ازکار نقوی پیر علی حسن شاہ محمد بشارت اعوان فیاض حسین شاہ رانا محمد عمران رانا جمعہ خان ،رزاقت علی ،عبدلغور غفاری،نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس حلقے کے ساتھ حکمرانوں نے ظلم کیا ہم بھارتی فائرنگ سے متاثر ہوتے ہیں تو ہمیں پوچھنے تک کوئی نہیں آتا ،موجودہ ایم ایل اے نے اس حلقہ کو مکمل نظر انداز کیا ہمارے بچے دور دور تک پیدل چل کر تعلیم حصل کرتے ہیں اس وقت حلقہ کوٹلہ میں اگر کو اعوام دوست ہے تو وہ سردرا تبارک علی ہیں پر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ رہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات