Live Updates

جرمنی کے دارلحکومت برلن میں پاکستان تحریک انصاف کے دو بڑے دھڑوں میں غیر مشروط طور پر اتحاد ھوگیا

اتوار 9 اگست 2020 17:59

جرمنی کے دارلحکومت برلن میں پاکستان تحریک انصاف کے دو بڑے دھڑوں میں ..
برلن  (رپورٹ۔ مطیع اللہ ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست ۔2020ء) جرمنی کے دارلحکومت برلن میں پاکستان تحریک انصاف کے دو بڑے دھڑوں میں غیر مشروط طور پر اتحاد ھوگیا ۔ایک ہی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو مختلف انتخابی پینل کے اشتراک قائم ھونے پر پورے جرمنی میں انتخاباتی تیاریاں کا اغاز ھوگیا ۔پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے سنئیر رہنما و بزنس مین طارق جاوید اور پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے کوارڈینیٹر علی مدثر کے انتخابی پینلز ایک دوسرے میں ضم ہوگئے انٹرا پارٹی انتخابات میں برلن سے ایک ہی گروپ کے ساتھ الحاق کرکے پورے جرمنی سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک پروقار تقریب میں نظریاتی پینل برلن کے طارق جاوید اور ڈریم ٹیم پینل کے علی مدثر و دیگر کے درمیان ایک۔

(جاری ہے)

خوشگوار ملاقات ھوئی جس میں پچھلے ادوار میں ھونے والے غلطیوں کا ازلہ کرتے ھوئے برلن میں پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کاعزم کیا گیا ۔اس موقع پر علی مدثر نے کہاکہ ہم۔پارٹی کو مضبوط بناکر پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں یکسوئی کے ساتھ کام۔

کرسکے ینگے جبکہ طارق جاوید نے کہاکہ ہم ایک دوسرے کے پیچھے سیسہ پیلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں نوجوان قیادت کو اگے انا چاہیے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کیاجاسکے۔اس موقع پر برلن دونوں پینلز کے کارکنان ر سنئیر رہنماؤں نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں مین اختلافات ھوتے ہیں لیکن ایک پارٹی گروپ بندی مناسب نہیں ۔اج پاکستان تحریک انصاف جرمنی اور برلن کا تاریخ ساز دن ھے ۔

ہم نے پوری جرمنی کو پیغام۔دیا ھے کہ یکجہتی میں کامیابی ھے اب پی ٹی ائی برلن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سمیت دیگر ایشوز پر فیصلے کرینگے ۔پی ٹی ائی جرمنی کے کوارڈینیٹر علی مدثر نے کہاکہ انٹرا پارٹی انتخابات کا۔جلد اعلان متوقع ھے اس قبل ممبر سازی کا اغاز ھو چکا ھے ممبرسازی کے بعد اگلا لائےعمل کا اعلان کیا جائے گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات