جرمنی کے ساحلی شہر ہیمبرگ میں تحریک کشمیر ہیمبرگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 9 اگست 2020 18:04

جرمنی کے ساحلی شہر ہیمبرگ میں تحریک کشمیر ہیمبرگ کی جانب سے احتجاجی ..
ہیمبرگ ( رپورٹ۔ مطیع اللہ / اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست ۔2020ء) یوم استحصال کے موقع پر جرمنی کے ساحلی شہر ہیمبرگ میں تحریک کشمیر ہیمبرگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔تحریک کشمیر ہیمبرگ کےصدرریاض گھمن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ 5 اگست 2019 ء انسانی ،جمہوری ، عالمی اقدار کی تاریخ میں بھارتی فاشسٹ مودی کے ریاست جموں و کشمیر کے مقبوضہ علاقے میں اقدامات کی وجہ سے سیاہ ترین دن ہے ۔

کشمیر یوں نے جرأت اور بہادری سے مقبوضہ ریاست کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارتی ناجائز اقدام کو مسترد کردیا ۔ ایک سال سے جاری مسلسل لاک کرفیو ، سرچ آپریشن کے نام پر نوجوانوں کی گرفتاریاں ، حراستی قتل ، املاک ، اسباب ، زراعت ، باغات ، کاروبار کی بندش پر کشمیریوں کا 2 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوچکاہے ۔

(جاری ہے)

عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھارت کی سنگین دہشت گردی ہے ۔

ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کشمیرکے ایشو انہی قراردادوں کے مطابق حل۔کرے جرمن حکومت بھارت پر اخلاقی دباؤ ڈال کر کشمیریوں کے حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی یوتھ ونگ کے سنئیر رہنما رانا عامر محمود نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر چڑھائی کرکے اس پر فوجی قبضہ کر رکھا ہے۔ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرکے مقبوضہ وادی میں ایمرجنسی قانون نافذ کیا، بی جے پی حکومت نے لاکھوں فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بے شمار خلاف ورزیاں کی گئیں،ہم مودی کے منصوبوں کو جانتے ہیں، ہم مسلسل مودی  و افواج ہندوستان کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے رہینگے ۔مقررین نے جرمن حکومت سے مطالبہ کرتےھوئےکہاکہ بھارتی حکومت پر دبائو ڈال۔کر کشمیریوں کے حقوق بحال کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ تحریک کشمیر یورپ جرمنی ہیمبرگ کے زیر اہتمام ہیمبرگ شہر کےوسط  میں احتجاج مظاہرہ کیاگیا مظاہرے میں خواتین  بچوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ھوئے تھے جس پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔