ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی کے زیر اہتمام میونخ میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 9 اگست 2020 18:07

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی کے زیر اہتمام میونخ میں مقبوضہ کشمیر ..
میونخ (مطیع اللہ / اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست ۔2020ء) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی کے زیر اہتمام میونخ میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی عنصر بٹ صدر میونخ محمد انور سئنیر نائب صدر محمد اکرم نے کی۔احتجاجی مظاہرہ میں بھارت اور بھارتی فون کے جابرانہ تسلط کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی گئی احتجاجی مظاہرہ میں پاکستانی کشمیری ،مقامی کمیونٹی کے بچوں ،خواتین اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

میونخ میں سیکورٹی کونسل کے اجلاسوں کی وجہ سے اہمیت اختیار کر گیا ہے اور ایسے شہر میں یہاں دنیا بھر کے سیکورٹی کے اداروں کے سربراہ اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں اور اپنے ممالک کی حفاظتی تدابیر زیر بحث لاتے ہیں وہاں مقبوضہ کشمیر کی دھر گوں حالت کو سامنے لانا بڑا کام ہے جو ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی نے سرانجام دی احتجاجی مظاہرہ سے صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی عنصر بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نہایت گھمبیر ہے دنیا بھر کے منصفو کو دیکھنا چاہئیے بلکہ تمام انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اپنی پریس کو مقبوضہ کشمیر بھیجیں اور دیکھیں وہاں انسانیت کیسے بلک کرکے ہے ۔

(جاری ہے)

اگر بھارت اس بات کی اجازت نہیں دیتا تو سمجھ جانا چاہئیے کہ وہاں بھارت کیا کھیل کھیل رہا ہے۔ دیگر مقررین محمد خوشحال خان  محمد انور سید خلیل شاہ طاہر شاہ  اور محمد اکرم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ ہیں اور ان کی آواز کو ہم ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے