پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندوخاندان کے افراد کو بی جے پی نے قتل کیا، میڈیا کا خدشہ

ہندوخاندان کچھ عرصہ قبل تھرپار سے راجھستان کے گاؤں میں آباد ہوگیا تھا، پولیس کا موت کے محرکات سے لاعملی کا اظہار، پراسرار ہلاکت کو کیمیکل پینے سے جوڑ دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 اگست 2020 21:05

پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندوخاندان کے افراد کو بی جے پی نے قتل کیا، ..
راجستھان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2020ء) میڈیا کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت جانے والے ہندوخاندان کو بی جے پی نے قتل کیا ہے، ہندوخاندان کچھ عرصہ قبل تھرپار سے راجھستان کے گاؤں میں آباد ہوگیا تھا، پولیس نے موت کے محرکات سے لاعملی کا اظہار کیا اور پراسرار ہلاکت کو کیمیکل پینے سے جوڑا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے علاقے تھرپار سے بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا ہندو خاندان کچھ عرصہ قبل بھارتی ریاست راجھستان میں جودھ پور کے علاقے ڈیچو کے لوڈتہ گاؤں میں رہائش پذیر ہوگیا تھا۔ لیکن اس ہندوخاندان کے 11 افراد کی پراسرار موت ہوگئی ہے۔ بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھیل برادری کے لوگ فارمنگ کیلئے فارم ہاؤس میں رہائش پذیر تھے۔

(جاری ہے)

خاندان کے افراد نے رات کو کوئی کیمیکل پی کر اجتماعی خودکشی کی ہے۔ کیونکہ ہٹ کے باہر اور لاشوں کے قریب کیمیکل کی بُو پھیلی ہوئی تھی۔ دوسری جانب میڈیا کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت جانے والے ہندوخاندان کو بی جے پی نے قتل کیا ہے۔ کیونکہ ایک طرف قائداعظم کا پاکستان اور دوسری جانب انتہا پسند مودی کا بھارت ہے۔ پاکستان میں قدرتی آفت میں بلاتفریق ہندو برادری کے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے جبکہ بھارت میں پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندوؤں کے ساتھ بھی انتہاپسندانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔