شادی ہالز ستمبر میں کھولنے کا عندیہ ملنے کے بعد مالکان نے بکنگ شروع کردی

شادی ہالز کے باہر بکنگ کے بورڈز اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے

اتوار 9 اگست 2020 21:20

شادی ہالز ستمبر میں کھولنے کا عندیہ ملنے کے بعد مالکان نے بکنگ شروع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) حکومت کی طرف سے شادی ہالز ستمبر میں کھولنے کا عندیہ ملنے کے بعدمالکان نے بکنگ شروع کر دی ،شادی ہالز اور مارکیز کے باہر بکنگ کے بورڈز اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے ۔ کوروناوائرس کی وباء کے بعد حکومت نے دیگر شعبوں کی طرح شادی ہالز کو بھی بند کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

بہت سے کاروبار ایس او پیز کے ساتھ کھل گئے تھے تاہم شادی ہالز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اب حکومت کی جانب سے ستمبر میں شادی کھولنے کا عندیہ ملنے کے بعد شادی ہالز اور مارکیز کے مالکان نے بکنگ کا آغاز کر دیا تاہم باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث لوگ تقریبات کی بکنگ کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :