وزیراعلیٰ نے مسجد وزیرخان میں پروفیشنل شوٹنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

فوری جامع تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، واقعے میں جو بھی ملوث ہو، سخت کاروائی کی جائے، مسجد کی بےحرمتی کی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 اگست 2020 21:25

وزیراعلیٰ نے مسجد وزیرخان میں پروفیشنل شوٹنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسجد وزیر خان میں پروفیشنل شوٹنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے محکمہ اوقاف کو حکم دیا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، واقعے میں جو بھی ملوث ہو، سخت کاروائی کی جائے، مسجد کی بےحرمتی کی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے علماء کرام کے احتجاج اور مطالبات پر
مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسجد مقدس ترین جگہ ہے، مسجد کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے محکمہ اوقاف کو حکم دیا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، واقعے میں جو بھی ملوث ہو، سخت کاروائی کی جائے۔

تاریخی مسجد وزیر خان میں فلم کی عکس بندی کے معاملے پر محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب نے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

محکمہ اوقاف نے ابتدائی طور پر منیجر
اشتیاق احمد کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی ہے۔ سیکرٹری اوقاف کا کہنا ہے کہ مسجد جیسی مقدس جگہ پر فلم کی ریکارڈنگ کی اجازت دینا سوالیہ نشان ہے۔

واقعے کا ذمہ دار کسی بھی عہدے پرہو قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکے گا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب نے30 ہزار روپے معاوضے کے عوض نجی کمپنی کو شوٹنگ کی اجازت دی۔ معاوضہ لینے کے باوجود شوٹنگ کی شرائط میں مسجد کا تقدس پامال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تاہم رقص کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کی وجہ سے منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

۔ فرائض میں غفلت برتنے کا ذمہ دار مسجد مینجر کو ٹھہرایا گیا ہے۔ جس پر مینجر اشتیاق احمد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کی جگہ اضافی چارج مینجر دربار بی بی پاکدامن شیخ جمیل کے سپرد کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب
لاہور کے تین مختلف تھانوں میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف متعلق انداراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہیں۔

تھانہ اکبری گیٹ میں رانا عاکف، تھانہ مزنگ میں ایڈوکیٹ علی اکبر جبکہ تھانہ اقبال ٹاون میں حسن نامی شہری نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ شہریوں کے جانب سے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر درخواستین جمع کرائی گئی ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔