3جعلی جماعتیں، جعلی انتخابات اور جعلی نمائندگی دلانے کی جمہوریت مخالف پالیسی کے بدولت آج سماج انتشار اور انارکی کی کیفیت میں مبتلا ہے ،رہنما نیشنل پارٹی

اتوار 9 اگست 2020 23:20

sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ جعلی جماعتیں جعلی انتخابات اور جعلی نمائندگی دلانے کی جمہوریت مخالف پالیسی کے بدولت آج سماج بیرواری انتشار اور انارکی کی کیفیت میں مبتلا ہے عوام تنگ دست پسماندہ بدحال اور لاچار ہے لیکن سرکار کے بنائے گئے نمائندے کرپشن و کمیشن میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

سریاب کو کھنڈرات اور عوام کو بے یارومدگار چھوڑا گیا لیکن نیشنل پارٹی عوام سے ہے اور عوام کو ان نام نہاد نمائندوں کے سیاہ کارنامے چاک کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبران اسلم بلوچ‘حاجی عبدالواحد شاہوانی چیئرمین اسلم جتک بلوچ‘سابق ناظم‘ملک اسماعیل بنگلزئی ڈاکٹر دوست محمد لانگو ملک عبدالرحمان بنگلزئی ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری سمیت دیگر نے خطاب کیاعیدملن پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا تقریب میں نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ‘ملک نصیر شاہوانی‘ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو‘ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ‘ممبران ورکنگ کمیٹی ستار بلوچ‘قیوم سجن ‘ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ‘ضلعی یوتھ سیکرٹری جلیل ایڈوکیٹ ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند‘ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی سمیت پارٹی کے ضلع کونسل کے اراکین یونٹ و ڈپٹی سیکرٹریز سینئر ممبرز اور ہمدرد سمیت دیگر موجود تھے نیشنل پارٹی کے قائدین نے کہا کہ آج سریاب آکر افسوس ہوا کہ تین صوبائی اسمبلی اور ایک قومی اسمبلی پر مشتمل حلقہ بدترین نظارہ پیش کررہا ہے بدبو و گند سمیت ہر قسم کے مسائل میں گرا ہوا انتخابات سے قبل بڑے و خوشنما دعوے کرنے والے قوم پرست اب خود عالیشان عمارتوں میں منتقل ہوگئے ہیںبڑی و قیمتی گاڑیاں میں بیٹھنے کے بعد سریاب کی کسمپرسی نظروں سے اوجھل ہوگیا ہے مقررین نے کہا کہ جب تک ملک میں انتخابات پر شب و خون مارنے کے منفی پالیسی کے بدولت آج ملک سنگین اقتصادی بحرانوں سے دوچار ہے ملک کو عملاً آئی ایم ایف کے سپرد کیا گیا مہنگائی کے طوفان نے کمر توڑ رکھی ہے ناقص خارجہ پالیسی کی بنا پر دوست ممالک بھی عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں لیکن جمہوری مخالف عناصر پھر بھی بھڑک بازی اور منفی پالیسیوں سے باز نہیںآتے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام بحرانوں کا واحد حل آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے تسلسل میں ہے جس کے لیے نیشنل پارٹی جمہوری قوتوں سے ملکر جدوجہد کررہی ہے مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ نے تنظیمی کاری کا عمل شروع کیا ہے پارٹی ممبرز تنظیمی عمل میں بھر پور شرکت کریں تاکہ نیشنل پارٹی کو تنظیمی سطع پر مستحکم کرکے سریاب سمیت پورے کوئٹہ سے جعلی و نام نہاد نمائندوں کو آٹ کیا جائی