عدن بندرگاہ پر کسی کنٹینر میں امونیم نائٹریٹ نہیں، یمنی حکومت

پیر 10 اگست 2020 10:31

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) یمنی حکام کا کہنا ہے کہ عدن کی بندرگاہ پر کسی کنٹینر میں امونیم نائٹریٹ نہیں، اس حوالے سے بے بنیاد باتوں پر توجہ نہ دی جائے۔ سعودی خبررساںادارے نے یمنی وزارت جہاز رانی کے شعبہ اطلاعات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا کہ بندرگاہ پر کسی شپمنٹ میں امونیم نائٹریٹ نہیں بھیجا گیا نہ ہی اس طرح کا مواد بندرگاہ پرموجود ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سی پورٹ کے قانون کے مطابق ایسی اشیا کو سٹور کرنا منع ہے جو ممنوعہ کیٹگری میں شامل ہیں جن کی پورٹ کی جانب سے درجہ بندی کی گئی ہے۔ ایسی اشیا جن میں کیمیائی مواد شامل ہو جن کی عالمی سطح پر ممانعت ہے کے علاوہ دوسری کیٹگری میں دھماکہ خیز مواد کے علاوہ آتشگیر مواد شامل ہے۔ اس قسم کے مواد کو بندر گاہ میں سٹور کرنے کی ممانعت ہے۔

متعلقہ عنوان :