مصر کی الجزیرہ کے صحافی حسین کی قید کی مدت میں 45 دن کی توسیع

پیر 10 اگست 2020 10:31

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) مصر میں حکام نے پیر کو الجزیرہ کے صحافی محمد حسین کی قید میں 45 دن کی توسیع کردی۔حسین مصر کے رہنے والے ہیں اور دسمبر 2016 سے قید میں ہیں۔

(جاری ہے)

ان پر سرکاری اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور بد نظمی پھیلانے کے مقصد کے ساتھ جھوٹی خبریں شائع کرنے کے الزام ہیں ، حالانکہ انہوں نے (مسٹر حسین) اور الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اس کی تردید کی ہے۔ مسٹر حسین ذاتی دورے پر جب 2016 میں مصر آئے تھے ، تو انہیں گرفتار کر لیا گیا اوراس وقت کے بعد سے وہ 1300 دن سے زائد دن جیل میں گزار چکے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع الجزیرہ نیوز چینل حسین کی رہائی کے لئے دنیا بھر میں مہم چلا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :