کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی عرب دنیا میں سرفہرست

پیر 10 اگست 2020 10:31

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی (کیو ایس) کی درجہ بندی میں عرب دنیا میں پہلے اور دنیا بھر میں 143 ویں نمبر پر ہے۔سعودی اخبارکے مطابق کیو ایس نے 2021 کے لیے انٹرنیشنل یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں کے باعث 143 ویں بین الاقوامی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ کیو ایس ٹاپ یونیورسٹیز ویب سائٹ نے 143 ویں بین الاقوامی پوزیشن پرکنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کو رکھنے کے اسباب اور قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :