امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد52 لاکھ سے تجاوزکرگئی، ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد ہلاک

پیر 10 اگست 2020 10:36

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد52 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ65 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیرکو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

حکام کے مطابق امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد23 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہے، ملک میں اب تک کورونا وائرس سی165617ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی مصدقہ مجموعی تعداد5199444 تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ امریکہ کے علاوہ برازیل، بھارت، روس، جنوبی افریقہ، پیرو، میکسکو اور چلی میں لاکھوں افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 2369126 ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔