حکومت ملک میں خوراک و زراعت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

پیر 10 اگست 2020 10:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں خوراک و زراعت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے، فوڈ سکیورٹی کے قومی نظام کو بہتر کرنے اور ٹڈی کے حملے سے منسلک منفی معاشرتی اور معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے کام ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ٹڈی دل ایمرجنسی اور فوڈ سکیورٹی پروجیکٹ کے لیے 32800 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا ، یہ منصوبہ چاروں صوبوں کے 18 اضلاع میں عمل میں آئے گا ، اس منصوبے کا مقصد ٹڈی دل کی وبا پر قابو پانے کے ساتھ فوڈ سکیورٹی اور اس شعبے کی نمو کو بڑھانا ، فوڈ سکیورٹی کے قومی نظام کو بہتر کرنا اور ٹڈی کے حملے سے منسلک منفی معاشرتی اور معاشی اثرات کو کم کرنا ہے۔ اجلا س نے منصوبے کی حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :