افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل پیر سے شروع ہو گیا ہے، ترجمان یو این ایچ سی آر

پیر 10 اگست 2020 12:50

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل پیر سے شروع ہو گیا ہے، ترجمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قیصر آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے افغانستان جانے والے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل (آج) پیر سے شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قیصر آفریدی نے ریڈیو پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزخیل ضلع نوشہرہ میں ایک وطن واپسی مرکز قائم کیا گیا ہے تاکہ وہ پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کریں جو افغانستان واپس جانا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مرکز میں مہاجرین کو اندراج کرنے کی سہولت صرف پیر اور منگل کو کھلے گی۔