ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز میڈیا ٹائیکون جمی لائی گرفتار

جمی کوغیر ملکی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کے شبہے میں متنازعہ سکیورٹی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا،قریبی ساتھی

پیر 10 اگست 2020 12:50

ہانگ کانگ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) ہانگ کانگ میں پولیس نے جمہوریت حامی میڈیا اداروں کے مالک جمی لائی کو نئے متنازعہ سکیورٹی قانون کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز میڈیا کی اہم شخصیت جمی لائی کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا تھا کہ انہیں غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کے شبہے میں متنازعہ سکیورٹی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمی لائی کی میڈیا کمپنی نیکسٹ ڈیجیٹل سے وابستہ ایک سینئر افسر مارک سائمن نے پیر 10 جولائی کی صبح اپنی ایک ٹویٹ میں لکھاکہ اس وقت جمی لائی کو غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کے شبہے میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔نیکسٹ ڈیجیٹل نامی کمپنی ایک مقامی اخبار ایپل ڈیلی بھی شائع کرتی ہے۔پولیس کے بعض ذرائع نے بتایا کہ ہانگ کانگ کے نئے سکیورٹی قانون کے تحت جمی لائی کو غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ اشتراک کرنے اور جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :