پاکستان چھوڑ کر بھارت جانیوالے 11ہندومہاجر ہلاک

مکان کے ایک کمرے سے گیارہ لاشیں ملیں،وجہ گیس لیکیج ہوسکتی ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

پیر 10 اگست 2020 12:58

پاکستان چھوڑ کر بھارت جانیوالے 11ہندومہاجر ہلاک
جودھ پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) بھارتی شہر جودھ پور میں پاکستان سے جانے والے گیارہ ہندو مہاجرین کی ہلاکت معمہ بن گئی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بھارتی شہر جودھ پور میں مکان کے ایک کمرے سے گیارہ لاشیں ملیں ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات میں زہریلی گیس کو اموات کی وجہ کہاجارہا ہے جو کیڑے مار ادویات کی وجہ سے پھیلی ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور میڈیا نمائندوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔سندھ سے بھارت جانے والا ہندووں کا یہ خاندان بھارتی شہریت کا منتظر تھا ، خاندان کا ایک فرد گھر پر نہ ہونے کے باعث بچ گیا ۔