پاکستان کا 73 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے راولپنڈی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

پیر 10 اگست 2020 13:50

پاکستان کا 73 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے راولپنڈی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) پاکستان کا 73 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے راولپنڈی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں، عمارتوں اور دیگر مقامات کو خوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے، جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے نوجوانوں، خواتین اور بالخصوص بچوں کا جوش و خروش قابل دیدنی ہے، شہری اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو قومی پرچموں جبکہ بچے اپنے گھروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے آراستہ کر رہے ہیں، جشن آزادی کے حوالے سے شہر بھر میں پاکستانی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کیلئے بڑی تعداد میں عارضی سٹال قائم ہیں جہاں بچے اور والدین گھروں اور محلوں کو سجانے کیلئے جھنڈے جھنڈیاں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں، اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہواروں کو بھرپور طریقے سے مناتی ہیں، ہم متحد قوم ہیں اور اپنے اس عظیم دن کو بھرپور جذبے سے مناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :