یونانی جزیرے میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 7 افرادہلاک

پیر 10 اگست 2020 13:54

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) یونان کے وسطی جزیرے ایویہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں پولیٹیکا گاؤں کے تین بچوں سمیت دارالحکومت ایتھنز کے شمال مشرقی گاؤں اور وسطی ایویہ کے بورٹزی گاؤں کے چار افراد شامل ہیں، امدادی کاموں کے نتیجے میں درجنوں افراد کو زندہ نکال لیا گیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 43 افراد کو بچاکر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونان میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :