انڈونیشیا، سینابرگ آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور دھواں نکلنے کا عمل شروع

پیر 10 اگست 2020 14:13

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) انڈونیشیا میں سینابرگ آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور دھوئیں کے بادل نکلنا شروع ہو گئے ہیں جو فضا میں 5,000 میٹر کی بلندی تک پھیل گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں لیکن حکام نے لاوا نکلنے کے ممکنہ خطرے سے خبردار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے محکمہ ارضیات وآتش فشانی خطرات نے بتایا ہے کہ پیرکو صوبہ نارتھ سمترا کے علاقے کارو میں آتش فشاں پہاڑ سینابرگ سے دھوئیں اور راکھ بادل فضا میں 5,000 میٹر کی بلندی تک پھیل گئے ہیں تاہم کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم لوگوں کو خبردار کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2016 ء میں سینا برگ پھٹنے سے 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :