اسرائیلی فوج کا فدائی حملے کا مفرور فلسطینی ملزم گرفتار کرنے کا دعوی

اسپتال میں زیرعلاج اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے حراست میں لیا،اسرائیلی فوج

پیر 10 اگست 2020 15:26

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک فلسطینی فدائی حملہ آور کو 10 سال کی مسلسل تلاش کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 38 سالہ فلسطینی عبداللہ شاکر الدغمہ کو غزہ اور غرب اردن کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والی بری گذرگاہ بیت حانون سے حراست میں لیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے 26 مارچ 2010 کو ایک فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور ایک میجر سمیت تین فوجیوں کو زخمی کردیا تھا۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ الدغمہ کو اندرون فلسطین کے تل ہاشومیر اسپتال میں زیرعلاج اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے حراست میں لیا ہے۔