فلسطین میں کرونا کے 277 نئے کیسز، 239 مریض صحت یاب

گذشہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 55 فی صد رہا،وزیرصحت

پیر 10 اگست 2020 15:26

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) فلسطینی وزارت صحت نے کہاہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 277 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 239مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ نئے کیسز میں الخلیل میں 172، نابلس میں 12، قلقیلیہ میں 5، رام اللہ میں 25، طولکرم میں 4 اور القدس میں 36 مریض سامنے آئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 239 فلسطینی کرونا کی بیماری سے شفایاب ہوئے۔ شفایاب ہونے والوں میں جنین کے 38، نابلس کی25، قلقیلیہ کے 8، الخلیل کے 105، اریحا اور وادی اردن کے 49 اور طولکرم کے 14 شہری شامل ہیں۔ گذشہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 55 فی صد رہا۔

متعلقہ عنوان :