اسرائیلی زندانوں میں 500 فلسطینی 15 سال سے زاید عرصے سے پابند سلاسل

آئندہ دو سال کے دوران 20 سال یا اس سے زاید عرصہ گذارنے والے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا،رپورٹ

پیر 10 اگست 2020 15:26

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء)قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید ہزاروں فلسیطنیوں میں سے 500 سے زاید قیدی گذشتہ 15 سال یا اس سے زاید عرصے سے پابند سلاسل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران مندوب عبدالناصر فروانہ نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوںمیں 500 سے زاید فلسطینی ایسے ہیں جو پچھلے پندرہ سال یا اس سے زاید عرصے سے قید ہیں۔عبدالناصر فروانہ نے بتایا کہ آئندہ دو سال کے دوران اسرائیلی زندانوں میں 20 سال یا اس سے زاید عرصہ گذارنے والے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا۔اس وقت 20 سال سے زاید عرصے سے قید فلسطینی اسیران کی تعداد 50 ہے جب کہ دو سال کے بعد ان کی تعداد 300 تک جا پہنچے گی۔