روس ،کورونا کووڈ 19کیسز کی تعداد 8لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی

پیر 10 اگست 2020 15:33

روس ،کورونا کووڈ 19کیسز کی تعداد 8لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) روس میں کورونا کووڈ 19کیسز کی تعداد بڑھ کر 8لاکھ 90ہزار سے تجاوز کر گئی۔روس کے کووڈ 19ریسپونس سنٹر کی پیر کو رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کووڈ 19 کے مزید 5,118 کیسز کی رجسٹریشن کے بعدکورونا وائرس کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 892,654 جبکہ مزید 70مریض ہلاک ہونے سے اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 15,001ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 694 نئے کوروناکیسز کی تصدیق ہوئی اس طرح فعال کیسز کی تعداد 248,228, تک آ گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے اب تک 696,681 شہری صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے 3,259گزشتہ ایک دن میں صحت یاب ہوئے۔رپورٹ کے مطابق روس میں اتوار کو 240,474 افراد کورونا میڈیکل آبزرویشن میں تھے جبکہ ملک بھر میں 30.8 ملین کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :