شی جن پنگ کی الیگزنڈر لوکا شینکوف کوبیلاروس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 10 اگست 2020 15:33

شی جن پنگ کی الیگزنڈر لوکا شینکوف کوبیلاروس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیلاروس کا صدر منتخب ہونے پر الیگزنڈر لوکا شینکوف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

چینی ریڈیو کے مطابق شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ الیگزنڈر لوکاشینکوف کو ایک بار پھر بیلاروس کے صدر منتخب ہونے پر چینی حکومت اور عوام کی طرف سے مبارک باد د یتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چین اور بیلاروس کے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اورصدر الیگزنڈر لوکاشینکوف کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے جامع حکمت عملی کے شراکت دارانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو ایک نئے مرحلے میں لے جایا جائے اور عوام کے لیے مزید خوشحالی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :