اسرائیلی جیلوں میں 500 فلسطینی 15 سال سے زیادہ عرصے سے قید

پیر 10 اگست 2020 15:33

اسرائیلی جیلوں میں 500 فلسطینی 15 سال سے زیادہ عرصے سے قید
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) اسرائیل کی جیلوں میں قید ہزاروں فلسیطنیوں میں سے 500 سے زیادہ قیدی گذشتہ 15 سال یا اس سے زیادہ عرصے سے قید ہیں۔فلسطینی محکمہ امور اسیران مندوب عبدالناصر فروانہ نے کہا ہیکہ اسرائیلی جیلوں میں 500 سے زیادہ فلسطینی ایسے ہیں جو پچھلے 15 سال یا اس سے زیادہ عرصے سے قید ہیں۔

(جاری ہے)

عبدالناصر فروانہ نے کہا ہے کہ آئندہ دو سال کے دوران اسرائیلی جیلوں میں 20 سال یا اس سے زیادہ عرصہ گذارنے والے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 20 سال سے زیادہ عرصے سے قید فلسطینی اسیران کی تعداد 50 ہے جب کہ دو سال کے بعد ان کی تعداد 300 تک جا پہنچے گی۔واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6 ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں،ان میں سینکڑوں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :