چینی صدر کا سنگاپور کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر سنگاپور کی صدر کے نام تہنیتی پیغام

پیر 10 اگست 2020 15:33

چینی صدر کا سنگاپور کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر سنگاپور کی صدر ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) چینی صدر شی جن پنگ نے سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب کو جمہوریہ سنگاپور کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔چینی ریڈیو کے مطابق شی جن پنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس بات کی نشاندہی کی کہ اپنے قیام کے بعد گزشتہ 55 سالوں میں سنگا پور نے ترقی کا وہ راستہ اپنایا ہے جو اس کے اپنے زمینی حقائق کے مطابق ہے،سنگاپور قومی تعمیر کے راستے پر مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہا ہے،چین اس کی تعریف کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اور سنگاپور کے تعلقات وقت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون قریب تر اور گہرا ہوتا جارہا ہے،خاص طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں ثمرآور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چین سنگاپور تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس سال دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر چین اور سنگاپور کے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر پہنچانے کے لئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔اسی دن چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ نے بھی سنگاپور کے ہم منصب کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا اور سنگاپور کے قیام کی پچپن ویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :