بھاولپور پولیس تھانہ بغداد الجدید کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

پیر 10 اگست 2020 15:35

بھاولپور پولیس تھانہ بغداد الجدید کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی
احمد پورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) بھاولپور پولیس تھانہ بغداد الجدید کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی۔تفصیل کے مطابق بھاولپور پولیس افسران بالا کی ہدایت پراور تھانہ بغدادالجدید کیSHO کی زیر نگرانیSI محمد ایوب گجر نے محنت و لگن سے کاروائی کرتے ہو? منشیات فروش ملزم سراج احمد سے ڈیڑھ من بھنگ برامد کرلی اور مقدمہ نمبر 458/20 بھی اندراج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اور علاقہ تھانہ بغداد الجدید کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کو عملی طور پر ثابت کردیاہی.انہوں نے کہا ہے کہ منشیات فروش ملک و قوم کے دشمن ہیں جو ہمارے نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ و برباد کررہے ہیں اسی لیے وہ کسی قسم کی رعائ?ت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ تھانہ بغداد الجدید کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروش اپنا قبلہ درست کرلیں یا علاقہ بدر ہوجائیں۔کیونکہ اس علاقہ میں جرائم پیشہ افراد یا منشیات فروش قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :